9 اپریل 2015 - 11:37
ایرانی صدر کے خصوصی ایلچی کی سید حسن نصر اللہ سے ملاقات+ تصاویر

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی کے خصوصی ایلچی مرتضی سرمدی نے بیروت میں حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصر اللہ کے ساتھ ملاقات اور گفتگو کی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی کے خصوصی ایلچی مرتضی سرمدی نے بیروت میں حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصر اللہ کے ساتھ ملاقات اور گفتگو کی ہے۔ اس ملاقات میں ایران اور گروپ 1+5 کے درمیان سوئیزر لینڈ میں ہونے والے تفاہم نامہ کے بارے میں تبادلہ خیال کیا جائے گا گیا۔ سرمدی نے کل لبنان کے دیگر حکام کے ساتھ بھی گفتگو اور تبادلہ خیال کیا۔

.....

/169